گیارہ جنوری کوچترال میں ہونے والے ٹینڈرزکابیکاٹ کیاجائے گا/جائنٹ سیکرٹری صدیق احمد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)جائنٹ سیکرٹری آل کنٹریکٹرایسوسی ایشن ضلع چترال صدیق احمد،فضل الرحمن،سلطان داؤد،سیف الرحمن،عتیق الرحمن اوردیگرنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ مورخہ 25دسمبر2015کوصوبائی کنٹرکٹرایسویسی ایشن متفقہ طورپرفیصلہ کیا ہے کہ ٹھیکہ داران کے جائزمسائل حل ہونے تک کوئی بھی ٹینڈرزمیں حصہ نہیں لیں گے۔لہذا11جنوری کوچترال میں ہونے والے ٹینڈرزکابیکاٹ کیاجائے گا۔اس لئے مطلوبہ کٹگیری کے ٹھیکہ داروں سے گذارش ہے کہ وہ ٹھیکہ داروں کے بہترین مفادمیں ٹینڈرمیں حصہ نہ لے اورصوبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ یکجہتی کااظہارکریں۔