چترال (نمائندہ چترال میل عالمی یوم آب (ورلڈ واٹر ڈے) کے موقع پر چترال میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ چیو بازار سے شروع ہوکر پولو گراونڈ میں احتتام پذیر ہوئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد اور الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ کررہے تھے۔ واک میں سول سوسائٹی سے کثیر افراد نے شرکت کی جس کا مقصد روزمرہ زندگی میں پانی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا تاکہ پانی کے استعمال میں لوگ اختیاط کا مظاہرہ کرنے اور اس کے ضیاع کو بچانے کا عا م شعور بیدار کیا جاسکے۔ اس موقع پر مولانا جمشید احمد نے کہاکہ چترال کو قدرت نے پانی وافر مقدار میں فراہم کی ہے جہاں 543گلیشیروں واقع ہیں اور یہ دریائے کابل کا منبع بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ پانی کی فراوانی کے باوجود ضلعے کے کئی دیہات میں اب بھی خواتین دور دور جاکر دریا اور ندی سے پانی لانے پر مجبور ہیں تو کئی ہزار اراضی بنجر ہے جس کو بروئے کار لاکر لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی