ایون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایون کے مقام پر 15.75 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( محکم الدین) ایون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایون کے مقام پر 15.75 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ہے۔ ایون پولیس کے مطابق ڈی پی او چترال فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گذشتہ روز ایس آئی محمد اسرار الدین نے ناکہ بندی کرکے تلاشی لے کر 15.75لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) بر آمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں زاہد حسین ولداسرارالدین, اعتزاز حسین ولد وورمحمود,وحیداللہ ولد سکبر خان اور محمد انیس ولد محمد ایوب ساکنان سنگور شامل ہیں۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے پولیس ایون کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او چترال فرقان بلال اور ایون پولیس کی تعریف کی ہے۔ اور منشیات کے حوالے اقدامات مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے