دروش(نمائندہ چترال میل) ضلع چترال کے سیاحتی باب میں ایک نیا اضافہ ہونے جارہا ہے، فروری کے مہینے میں دروش کے علاقہ مڈکلشٹ میں پہلی مرتبہ ”سنو فیسٹیول“منعقد ہورہی ہے جس میں نہ صرف چترال بلکہ دیگر علاقوں سے بھی کھلاڑی اور سیاح شرکت کریں گے۔چترال میں قائم ہندوکش سنو سپورٹس کلب پاکستان ائیر فورس اور ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کیساتھ کے تعاؤن سے اپنے نوعیت کے اس منفر د اور پہلے سرمائی میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول 15سے 17فروری تک مڈکلشٹ میں منعقد ہوگی۔ اس میلے میں اسکئینگ، سنو بورڈنگ، آئس اسکیٹگ اور سنو ہاکی کے مقابلوں کے علاوہ مقامی روایتی سرمائی کھیل اور میوزیکل پروگرامات بھی ہونگے۔ اس سلسلے میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوکش سنو سپورٹس کلب چترال کے صدر شہزادہ محمد حشام الملک نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد چترال میں سرمائی کھیلوں کے سرمائی ٹورزم کو ترقی دینا اور سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کو بھی دنیا کے سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے اور مستقبل میں مڈک لشٹ کے علاوہ اور بھی ایسے مقامات ہیں جہاں پر ایسے ایونٹ منعقد کرائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نلتر گلگت میں منعقد ہونے والے سنو فیسٹیول میں چترال سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ان میں مڈکلشٹ سے نوجوان شامل تھے۔ اب سنو سپورٹس کا چترال میں بھی پذیرائی ملے گی اور اس ضمن میں کام کرنے کیلئے ہندوکش سنو سپورٹس کلب قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر فیسٹیول کی کامیابی چترال میں سیاحت کو ایک نئی راہ فراہم کریگی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور سرمائی کھیلوں کے حوالے سے چترال بھی نلتر اور مالم جبہ کی طرح پاکستا ن میں ایک اور پرکشش مقام کے طور پر ابھرے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات