چترال (نمائندہ چترال میل) بمبوریت روڈ کو دوباژ کے مقام پر منگل کے دن ہرقسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا جوکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دو دن قبل پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وادی سے آنے اور وادی کی طرف جانے والے سیاح پھنس کر رہ گئے تھے۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسئین مقبول اعظم نے بتایاکہ پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک 250میٹرک کے فاصلے تک بند ہوگئی تھی جسے محکمے کے فیلڈ اسٹاف نے دو دن تک مسلسل کام کرتے ہوئے ٹریفک کے لئے آزاد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز کے باشندوں اور سیاحوں کی سہولت کے لئے موسم سرما کے دوران سڑک کو کھلا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





