چترال (نمائندہ چترا ل میل) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سردار ولی خان کو اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہونے پر عہدے سے فوری طور پر مغزول کرکے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب نائب صدر وقار احمد کو دو مہینوں کے لئے عبوری صدر مقرر کرکے انہیں ازسرنو الیکشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل لقمان گل اورکزئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی 3تاریخ کو سردار ولی خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اپنی اکثریت ظاہر کرنے کے لے پندرہ دن کی مہلت دی گئی تھی جس کی ناکامی پر ایسوسی ایشن نے یکم اپریل کے اجلاس میں ان کی مغزولی کا فیصلہ کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ان کے خلاف منظور شدہ عدم اعتماد کی تحریک کو صوبائی کابینہ نے بعض تکنیکی پہلووں کی بنیاد پر خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے کر انکوائری شروع کردی تھی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





