چترال (نمائندہ چترال میل) محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی اور اب چکن کی تھوک قیمت 150روپے فی کلوگرام مقرر کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے جاری کردہ نئی نرخنامے کے مطابق چھوٹے سائز انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن اور بڑے سائز کے انڈوں کی قیمت 120روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈی ایف سی چترال فضل باری نے صارفین پر زور دیا ہے کہ تمام چکن فروشوں کے دکانوں میں ڈیجیٹل ترازو موجود میں تول کر چکن خریدنے پر اصرار کریں اور انکار کرنے یا ترازو کی عدم دستیابی کی صورت میں ان کو ٹیلی فون نمبر 0320-9892135یا 412567پر یا پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ چکن فروشوں کی من مانیوں کو کنٹرول کرنا صارفین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





