ایس آر ایس پی کے ایون ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن سے بجلی کے حصول کے لئے ویلج کونسل ایون ٹو کے باشندوں کا دھرنا ہفتے کے روز بارش اور برفباری کے باوجود جاری رہا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ایس آر ایس پی کے ایون ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن سے بجلی کے حصول کے لئے ویلج کونسل ایون ٹو کے باشندوں کا دھرنا ہفتے کے روز بارش اور برفباری کے باوجود جاری رہا اور مظاہرین جوش وخروش کے ساتھ دھرنا کیمپ میں موجود رہے۔ ہفتے کے دن احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔ احتجاجی تحریک کے رہنما محمد رحمن نے ٹیلی فون پر بتایاکہ دھرنا کیمپ مطالبے کی منطوری تک جاری رہے گاجوکہ ایس آر ایس پی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی سے کم کچھ نہیں ہے۔