چترال (بشیر حسین آزاد) علاقہ لاسپور کے ویلج کونسل ناظمین شیر اعظم خان، مبارک شاہ اور پونار خان نے مستوج شندور روڈ کے شاہی داس کے مقام پر دو مہینوں سے پہاڑی تودہ گرنے سے بار بار بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور چترال کا گلگت بلتستان سے رابطہ بھی منقطع ہوتا ہے جس کے مستقل طور پر بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ لاسپور وادی کے تینوں ویلج کونسلوں کے فنڈز سے اس روڈ کو ایک مہینے کے اندر اندر تین دفعہ ٹریفک کے قابل بنایا گیا لیکن کسی بھی وقت دوبارہ بند ہوسکتا ہے جہاں پتھر گرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں ایک نوجوان بھی پتھر لگنے سے اس مقام پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک سال کے اندر درجنوں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی اور بیماری کی صورت میں اس وادی کا رابطہ چترال کے دوسرے حصو ں سے منقطع ہونے پر ہیلی کاپٹر سروس کے سوا اور کوئی چار ہ کار نہیں رہے گا۔ ویلج ناظمین نے صوبائی حکومت، ایم این اے، ایم پی اے، ضلع ناظم اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ لاسپور اور دیگر دیہاتوں کے مشکلات اور مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلائیڈنگ کے مقام پر مستقل انتظام کرکے 36ہزار افراد کو ضلع کے دوسرے حصوں سے منقطع ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گشٹ اور رامان گاؤں سے گزرنے والی سڑک کو بھی دوبارہ استعمال میں لاکر اس کا متبادل بنایا جاسکتا ہے جوکہ انگریزوں کے زمانے میں بھی زیر استعمال رہا تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





