دروش(نمائندہ چترال میل) ضلع چترال کے دوسرے بڑے تحصیل دروش کے واحد ہسپتال میں لیڈ ی ڈاکٹرزکی عدم موجودگی اور ادویات کی عدم دستیابی کیخلاف عوامی سطح پر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لیڈی ڈاکٹرموجود نہیں، اس سے قبل یہاں پر تین لیڈی ڈاکٹرز تعینات تھے جنہیں یکے بعد دیگرے تبادلہ کیا گیا مگر متبادل ڈاکٹر کا بندوبست نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام بالخصوص خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل دروش کے سیاسی و سماجی عمائدین نے اخباری بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈی ایچ او چترال و دیگر حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے جو کہ بے سود رہی۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز تحصیل دروش کے سیاسی و سماجی عمائدین منتخب ناظمین و بلدیاتی نمائندگا ن کا ایک اہم اجلاس قاری جمال عبدالناصر کی دعوت پر منعقد ہوا جس میں دروش ہسپتال کے مسائل بالخصوص لیڈی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور ادویات کی عدم دستیابی زیر غور آئے۔ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین سے قاری جمال عبدالناصر، ممبر تحصیل کونسل قسوراللہ قریشی، ناظم عمران الملک، نائب ناظم خوش نواز، ظاہر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دروش ہسپتا ل سے زنانہ ڈاکٹروں کے تبادلے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حساس علاقے کے ہسپتال میں فوری طور لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔مقررین نے متنبہ کیا کہ 24گھنٹوں کے اندر اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا توپورے دروش کے عوام سراپا احتجاج بنیں گے۔ بعد ازاں احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اے سی آفس تک مارچ کیا جہاں پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالولی خان نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے