چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلع لوئر چترال میں جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹویل 2023 اپنی تمام تر رعنایوں اور رونقوں کے ساتھ اختتام پذیر
جس میں ضلع بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔
اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان تھے
دیگر مہمانوں میں مس کیری شوفیلڈ,ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لوئر چترال عامر زمان, معزز اساتذہ کرام اور دوسرے محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔
فٹبال ایونٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون اور فرنٹئیر کور پبلک سکول لوئر چترال کے مابین کھیلا گیا کانٹے دار مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول ایون نے فرنٹیر کور پبلک سکول کی ٹیم کو ہراکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔
افسران نے تقریب سے خطاب میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی-
افسران نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو شاباشی دی۔
تقسیم انعامات کے دوران افسران نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کئیں۔
فٹبال ایونٹ کے فاتح ڈسٹرکٹ چمپین گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون کی ٹیم کو ونر ٹرافی اور فرنٹئیر کور پبلک سکول کے ٹیم کو رنر اپ ٹرافی دی گئی۔