چترال (نمائندہ چترال میل) پی ٹی آئی کے رہنما امین الرحمن کی شکایت پر صارف عدالت چترال نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کے نرخنامے کو کالعدم قرار دے دیا جسے ڈپٹی کمشنر چترال کے حکم سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے 29اکتوبر کو جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے درخواست میں موقف اپنا یا تھا کہ چترال میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمتوں میں کمی اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں لائی جانے والی کمی سے مطابقت نہیں رکھتی جس کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ چترال کے صارفین کو نہیں پہنچا۔ عدالت نے 27نومبر کو اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو اوگرا کی مقررکردہ قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار نہیں ہے اور اس طرح انہوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے جوکہ ایل پی جی کے سادہ لوح صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔ عدالت نے انہیں مزید ہدایت کی ہے کہ آئندہ کے لئے اس غلطی کو نہ دہرائیں۔ عدالت نے ایل پی جی کے تمام ڈیلروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اوگرا کی طرف سے یکم نومبر کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس فروخت کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





