چترال(نمائندہ چترال میل)جمعرات 3جنوری کو پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کا ورکرز اجلاس زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال ڈسٹرکٹ ٹاون ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس سے مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری صفت زرین،مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ،مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سینئر نائب صدرزارعجم لال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سابق صدر سید احمد خان نے خطاب کیا۔اجلاس میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر ہونے والے ظلم اور بربریت کا پرُ زور الفاظ میں مذمت کیا گیا۔اجلاس میں سارے ورکرزاس بات پہ متفق ہوئے کہ مرکزی قیادت کے ساتھ وفادار رہیں گے اور ساتھ ہی مرکزی اور صوبائی قیادت سے اپیل کی گئی کہ پارٹی کے بارے میں ضلعی قیادت اور دیرنہ کارکنوں سے مشاورت کیا جائے تاکہ بداعتمادی کی فضا پیدا نہ ہوجائے۔اجلاس میں 2018کے الیکشن میں اسباب شکست کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ زمہ داروں کا تعین کیا جاسکے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں موجودہ حکومت کی طرف سے سابقہ حکومت کے منظور شدہ پراجیکٹ کو بند کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





