چترال (نمائندہ چترال میل) لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال کے صدر شکیل احمد،جنرل سیکرٹری سلیم عباس، نائب صدر حکیم محمد، جائنٹ سیکرٹری محی الدین، فنانس سیکرٹری سیف القادر، انفارمیشن سیکرٹری فریداحمد اور دوسروں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال کا سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر پر چھاپہ مارنے اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے کرکہاہے کہ اے سی کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دفتر جاکر حاضری چیک کرے جبکہ دفتر میں بایومیٹرک کا نظام ہے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یکم جنوری کو ایکسین سی اینڈ ڈبلیو پانچ دن کی رخصت پر پشاور میں تھے جبکہ ایس ڈی او چیف انجینئر کے دفتر میں ایک تربیتی پروگرام میں شریک تھے اورپورا عملہ کام میں مصروف تھے لیکن اے سی چترال نے ان کو غیر حاضر شو کردی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو میں فیلڈ اسٹاف کی اکثریت ہوتی ہے جن کی ڈیوٹی دفتر میں نہیں بلکہ سڑکوں اور تعمیراتی کاموں کے سائٹ پر ہوتی ہے اور ان کے لئے روزانہ بایو میٹرک پر حاضری لگانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیاکہ اگر ان کو ہراسان کرنے کی کوشش کی گئی تو اس محکمے میں کام متاثر ہوگا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران، دفتری عملے اور فیلڈ اسٹاف کو ہراسان کرنے کا سلسلہ بند کرکے انہیں سکون اور اطمینان کے ساتھ فیلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے ایکسین کے رخصت لینے اور ایس ڈی او کی تربیتی پروگرام میں حاضری کے لئے چیف انجینئر کی طرف سے کاغذات بھی صحافیوں کو دیکھائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





