چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے معروف ماہرتعلیم اور کھوار(چترالی) زبان کے بلند پایہ شاعر، ادیب اور نقاد مولانگاہ نگاہ طویل علالت کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ ان کے وفات کی خبر سے ادبی حلقو ں میں صف ماتم بچھ گئی جس نے زندگی بھر کھوار زبان وادب کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا تھا۔ محکمہ تعلیم سے ہیڈ ماسٹر ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے نظم اور نثر میں کئی کتابیں لکھی اور انجمن ترقی کھوار کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ تریچ زوندرانگم میں پیدا ہوئے اور حصول تعلیم کے بعد محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی۔ ان کا نماز جنازہ پولوگراونڈ میں اد ا کرنے کے بعد چترال ٹاؤن کے گاؤں سنگور میں گنکورینی کے مقام پر ان کی رہائش گاہ کے نزدیک سپرد خاک کیا گیا۔ وہ چترال یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ظہورالحق دانش اور محکمہ تعلیم کے استاذ محبوب الحق حقی، مولانا سمیع الحق ۔احسان الحق اور مسرور الحق کے والد اور استاد خدا نگا ہ کے بھا ئی تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات