چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ منگل کے روز چترال میں شروع ہوا۔ جو سات دن جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے چترال پولوگراؤنڈ میں گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری فاٹا راجہ فضل خالق، رہنما تحریک انصاف چترال رحمت غازی، سرکاری افیسران اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور تماشائیوں کی جم غفیر موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں پولو کی بیالیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اور روزانہ چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچ کھیلے گئے۔ جس میں چترال سکاؤٹس Aٹیم کا مقابلہ چترال لیویز Cٹیم کے ساتھ، چترال لیویز Aٹیم کا ریشن گرین کے ساتھ اویر ٹیم بمقابلہ ریشن یلو اور برنس ریڈ کا مقابلہ سایورج سکول بلیو کے مابین ہو ا۔ اس ٹورنامنٹ میں بپترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور پولو فیسٹول کیلئے سیلکٹ کیا جائے گا۔ اس لئے شندور پولو فیسٹول کیلئے ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے پولو گراؤنڈ کے چبوترے میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ضلع نائب مولانا عبد الشکور اور قاری جمشید احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ پولو چترال کا معروف روایتی کھیل ہے۔ اور ہم اس کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کر یں۔ انہوں نے کہا کہ پولو پلیرز اس کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر گھوڑا پالتے ہیں۔ جو کہ اپنی ثقافت کے ساتھ اُن کی دلی محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلعی حکومت پولو ایسو سی ایشن کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات