پشاور (نمائندہ چترال میل)جمعیت علما ء اسلام نظریا تی کے صوبائی امیر مولانا محمد زبیر البازی اور ضلع پشاور کے امیر مولانا احمد خان نے المرکز الاسلامی پشاور کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبد الواسع سے ملاقا ت کی، ملاقات کافی دیر جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال، دینی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیالات ہوا۔اس موقع پرجمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عبد الاکبر چترالی اورسابق صوبائی وزیر مذہبی امور حافظ حشمت بھی موجود تھے۔دونوں جماعتوں کے صوبائی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دینی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے باہمی فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اصولوں پر متحدہ جد و جہد پر زور دیا گیا۔تاکہ پاکستان کو ایک اسلامی، نظریاتی اور فلاحی مملکت بنایا جاسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات