خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اور امداد باہمی پوسٹ کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کی شیڈول کا اعلان کیا۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ زراعت،لائیو سٹاک اور امداد باہمی میں فوڈ بوٹانسٹ کی پوسٹ کے لئے سکریننگ ٹیسٹ اور مختلف محکموں میں سینئر جونیئر سکیل سٹینو گرافرز کے پریکٹیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو30مئی سے 23 جون 2017تک خیبر پختونخوا پی سی ایس ہال۔اے میں منعقد کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں کال لیٹرز تمام متعلقہ امیدواروں کو ان کے ڈاک پتوں پر ارسال کر دئیے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو 25مئی2017تک کال لیٹرز موصول نہ ہوں وہ مذکورہ کال لیٹرز کی کاپی سرکاری ویب سائٹwww.kppsc.gov.comسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا ذاتی طور پر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر واقع2۔فورٹ روڈپشاور صدر سے رجوع یا فون نمبرز091-9213563-9212897-9214131سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں تمام امیدوارو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی ہال میں داخل ہوتے وقت اپنے ساتھ اصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور کال لیٹرز ضرورت ساتھ لائیں بصورت دیگر انہیں امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔