چترال (نما یندہ چترال میل) انجمن پٹواریان و قانونگوئیاں چترال کے صدر قادر امان نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئے سینارٹی کی بنیاد پر پٹواریوں کو ضلعی انتظامیہ کے محکمہ مال میں پیدا شدہ پانچ اسامیوں پر بھرتی کئے جائیں ورنہ وہ غیر معینہ مدت تک کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے اور ڈی سی آفس کے سامنے روزانہ دھرنا دینے پرمجبورہوں گے۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پٹواری کی پوسٹ ایک ٹیکنیکل پوسٹ ہے جو عام سرکاری ملازمتوں سے مختلف ہے اور اس پوسٹ پر بھرتی کا طریقہ کار لینڈ ریکارڈ مینول کے پیراگراف 3.6میں صاف درج ہے جس کے مطابق ہر تحصیل کی سطح پر پیدا شدہ اسامیوں میں سینارٹی کے بنیاد پر امیدواروں کو بلا کر بغیر اشتہار، ٹیسٹ اور انٹرویو بھرتی کیاجاتا ہے جبکہ چترال میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے انعقاد کافیصلہ ڈی سی لویر چترال کا اپنے منظور نظر افرادکو نوازنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹواریوں کی پانچ پوسٹوں کو سال 2017ء میں سابق ڈی سی کی طرف سے مشتہرکرنے پر انجمن پٹواریاں نے پشاور ہائی کورٹ کے ذریعے اسٹے حکم امتناعی حاصل کیا تھاجبکہ گزشتہ سال عدالت عالیہ نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی سنادیااور ایس ایم بی آر کو حکم دیاکہ چترال کے سیٹلمنٹ اسٹاف کو ان اسامیوں پر ریگولر کیا جائے لیکن ڈی سی چترال اپنے ایک منظور نظرا فسر کے بھائی کی خاطر اسسٹنٹ کمشنر چترال کے ذریعے ایک ٹیسٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بار ے میں سیٹلمنٹ افسر کے ساتھ مل کر ڈی سی کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے تھے لیکن وہ وعدے سے پھر گئے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ڈی سی چترال اور اے ڈی سی چترال کوفوری طور پر کام سے روک دیا جائے تاکہ پٹواریوں کی تقرری کا مسئلہ قانونی طریقے سے انجام پاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی چترال نے ہروقت پٹواریوں سے قدرتی آفات اور کرونا کے وبائی ہنگامی حالات میں کام لیتا آرہا ہے اور ان کا اسٹاف نہ ہونے کے باوجود وہ بلامعاوضہ فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر انجمن کے دیگر عہدیداران عابداحمد بیگ انفارمیشن سیکرٹری، شاکر احمد سیکرٹری فنانس، محمود خان سینئر نائب صدر، اصغر علی خان اپر چترال، ظفر اللہ خان نائب صدر اپر چترال اور علی منظور جنرل سیکرٹری اپر چترال بھی موجودتھے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



