پشاور (نمائندہ چترال میل)اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوانے تمام ضلعی وایجنسی اکاؤنٹس افسران کوہدایات جار کیں کہ اپنے دفاترمیں اکاؤنٹنٹ جنرل اورڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل کے موبائل نمبرنمایاں جگہ پرآویزاں کریں تاکہ جن لوگوں (سرکاری ملازمین،ڈی ڈی اوزاور دیگرمتعلقہ افراد)کومتعلقہ دفترسے شکایت ہوتووہ موبائل میسج اورواٹس ایپ یاٹیلیفون کے ذریعے اکاؤنٹنٹ جنرل یاڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل تک اپنی شکایت پہنچاسکیں اورانکی شکایات کافوری ازالہ کیاجائیگا۔





