چترال(نمائندہ چترال میل)چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ایس ڈی پی اوعبدالستار سرکل لٹکوہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ ایس آئی علی احمد نے کاروائی کرکے ملزمان خوش دیارولد دنیاراورظفر احمد ولد خوش دیار سکنہ میردین گبور کے قبضے سے 40 کلو 873 گرام چرس اور 4 کلو 366 گرم افیون برامد کئے اورملزمان کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او چترال کی خصوصی ہدایت پر چترال بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے بنا پر مختلف تھانوں کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کردیا گیا ہے۔چترال کے سیاسی،سماجی حلقوں نے ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال اور چترال پولیس کے اہلکاروں کو کامیاب کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی