چترال(نمائندہ چترال میل) آواز ڈسٹرکٹ فورم نے موجودہ حالات میں بین المذاہب و بین المسالک ہم اہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اور کہا ہے، کہ ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں ناکام بنانے کیلئے آپس میں اخوت و بھائی چارے کی صدیوں پر انی روایات کو مضبوط پکڑنا وقت کا تقاضا ہے۔ اور اسی میں مملکت پاکستان اور چترال کی ترقی کا راز مضمر ہے۔ ایک مقامی ہوٹل میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے زیر اہتمام اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ چترال کی ان وادیوں کے باشندوں میں باہمی ہمدردی،احترام اور صلح و آشتی کی ایک تاریخ موجود ہے۔ جس پر تمام کمیونیٹیز کو ناز ہے۔ اور یہی وجہ ہے۔ کہ چترال ایک پُر امن ضلع کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لیکن سماج اور ملک دُشمن عناصر اس امن کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ جن سے چترال کے لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ کوآرڈنیٹر ساوتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان سید الطاف علی شاہ نے آواز کے سابقہ اجلاس میں مرتب کردہ ایڈوکیسی پلان پر روشن ڈالی، جس میں ہیلتھ ایجوکیشن اور تنازعات کے حل سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس میں چترال میں کم عمری کی شادی، صنفی امتیاز، مرضی کے خلاف شادی، ضلع سے باہر شادی اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے نتیجے میں جنم لینے والی معاشرتی مسائل پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ اور ان منفی حالات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت فعال کردار ادا کرنے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اور اس حوالے سے پلان ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں اس امر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کہ پرائمری ہیلتھ میں بہتری لانے کے سلسلے میں مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز،بی ایچ یوز کی وزٹ کی جائے گی۔ اور مسائل معلومات کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کے ذریعے اُن میں بہتری لانے کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔ اسی طرح ایجوکیشن کے مسائل کی نشاندہی کرکے کمی پوری کرنے کیلئے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں خواتین کو انتخابی سہولیات کی فراہمی کیلئے پولنگ سٹیشنز میں اضافہ کرنے، صنفی امتیاز میں کمی لانے اور امن و آشتی کے فروغ کیلئے سمیناراور کانفرنس منعقد کرکے علماء اور انٹلیکچولز کے ذریعے رواداری اور باہمی اتحاد و اتفاق کو مزید استحکام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا۔ کہ مجوزہ دارالامان کی عمارت جنالی کوچ اپر چترال میں تعمیر کرنے کی بجائے چترال شہر میں تعمیر کیا جائے۔ کیونکہ تمام عدالتیں اور دیگر ادارے چترال شہر میں موجود ہیں۔ اس لئے اپر چترال میں اس کی تعمیر سے مطلوبہ فوائد متاثرہ خواتین کو حاصل نہیں ہو سکتے۔ بلکہ اُنہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں چترال میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ایف ایم کمپین چلایا جائے گا۔ جس میں علماء و سکالرز امن و آشتی کی اسلامی پہلووں پر روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس میں صدر آواز دسٹرکٹ فورم قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ، محمد نوروز رفیع، شاہنواز،رضوان الدین، جی کے سریر،قاضی احمد سعید، سیف الرحمن عزیز ایڈیٹر چترال ٹائمز ڈاٹ کام ، رحمت الہی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال ، جہان آرا، شہزادی گلفام، قربان نساء، روبینہ اور خالدہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات