دروش(نمائندہ چترال میل) پاک افغان سرحدی وادی ارسون جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے دو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بڈوگاڑ دروش سے تعلق رکھنے والے تین افراد لکڑیاں لانے کے لئے ڈاٹسن نمبر 3579میں ارسون جارہے تھے کہ ارسون پوسٹ کے قریب انکی گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی جسکے نتیجے میں ڈرائیور سہیل ولد صدبر اور عمران ولد صلاح الدین ساکنان بڈوگاڑ جان بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار انکا ساتھی عباس ولد نعیم الدین شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں جان بحق کی لاشیں اور زخمی شخص کو دروش ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں لاشیں انکے آبائی علاقے کو روانہ کی گئیں۔
درایں اثناء دروش پولیس نے وقوعہ کے حوالے سے میڈیا کو کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس حوالے ڈی پی او چترال نے سختی سے تاکید کی ہے کہ مقامی تھانے سے میڈیا کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھا جائے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










