محکمہ جنگلات نے کالام و مہوڈھنڈ سے لیکر کوہستان، شہوربالا، دیر اور چترال تک جنگلات کی نگرانی زیادہ سخت اور موثر بنانے کے علاوہ ٹمبر مافیا کے خلاف منظم کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف جنگلات کے ذخائر مکمل طور پر محفوظ بنا دئیے گئے بلکہ چھوٹی بڑی سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں کے ذریعے بے شمار ٹمبر سمگلروں کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس و ضلعی انتظامیہ بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ تحفظ جنگلات کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ ہے کنزرویٹر فارسٹ ملاکنڈ کے مطابق فارسٹ سٹاف کالام، کوہستان، دیر شرینگل اور واڑی نے ٹمبر سمگلنگ میں ملوث بعض بڑی مچھلیوں کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے جرمانہ اور سینکڑوں مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد کی ہے اسی طرح محکمہ جنگلات نے مہوڈھنڈ تاوادی کمراٹ سوات کوہستان اور اور دیر کوہستان کے دشوار گذار پہاڑوں کی چوٹیوں پر نگرانی کو مربوط بنا کر ٹمبر سمگلنگ کو روک دیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق آج ملاکنڈ سرکل سے لیکر شہور بالا، دیر اور چترال کے وہ جنگلات بھی پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں جہاں ٹمبر سمگلر اسلحے اور اثر و رسوخ کے ذریعے دنیا کی نظروں سے اوجھل اکا دکا وارداتوں میں کامیاب ہوجاتے تاہم جنگلات سے پسپا ہونے کے بعد یہ ٹمبر مافیا، امپورٹڈ ٹمبر ڈیلر اور حکومتی سیاسی مخالفین نئے انداز میں منظم ہو کر مختلف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور پرنٹ و سوشل میڈیا کا استعمال کرکے محکمہ جنگلات سوات، کوہستان، دیر و چترال کے فرض شناس اہلکاروں کو بدنام کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے لگے ہیں تاکہ اپنے ناجائز کاروبار میں حائل رکاوٹیں دور کر سکیں اس طرح کی ایک کوشش پرنٹ و سوشل میڈیا میں شہور کمپارٹمنٹ نمبر 28 میں کاٹے گئے سپروس درخت کی تصویر لگاکر محکمہ جنگلات اور سیکورٹی فورسز کی بدنامی ہے مگر جب متعلقہ افسران جنگلات نے انکوائری کی تو پتہ چلا کہ حیات زادہ ولد گل داعلی عرف منجور سکنہ گنشال بالا نے شدید برف باری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ درخت کاٹے مگر فارسٹ اہلکاروں نے فوری ایکشن لیکر اسے درخت اٹھانے کا موقع نہیں دیا اس کے خلاف اسی دن ڈیمیج رپورٹ نمبر 1501/30 درج کی گئی اوراس کی گرفتاری کیلئے کئی چھاپے مارے گئے کاٹی گئی لکڑی محکمہ جنگلات کے قبضے میں ہے لیکن جائے وقوعہ سڑک سے کافی دور8 ہزار فٹ بلندی پر دشوار گذار جگہ ہونے اور وہاں چھ فٹ برف پڑنے کے وجہ سے لکڑی کو شرینگل پہنچانے میں سر دست رکاوٹ حائل ہے سوشل میڈیا میں وائرل تصویر فارسٹ سٹاف کیساتھ موجود کمیونٹی اور چوکیدار نے موقع پر اتاری تھی جسے اب ٹمبر مافیا اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے کنزرویٹر فارسٹ ملاکنڈ نے واضح کیا ہے کہ محکمہ جنگلات اور سیکورٹی فورسز کے جوان پوری طرح چوکس ہیں جو ٹمبر مافیا کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہر گز بلیک میل نہیں ہونگے اور جنگلات کے تحفظ کیلئے بھرپور کا روائیا ں کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



