ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دروش میں دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (DFA) کے زیر اہتمام گذشتہ روز کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں ہیڈ کوارٹرز فٹبال کلب جغور اور آئیڈیل کلب دروش کے مابین فٹبال کا ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جسمیں ہیڈ کوارٹر جغور نے صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے چترال کے زیراہتمام غیر سرکاری ادارے وش انٹرنیشنل کے تعاؤن فٹبال کا ایک دوستانہ میچ کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں کھیلا گیا جس میں ہیڈ کوارٹر کلب جغور نے آئیڈیل کلب کو شکست دی۔ اس موقع پر ڈی ایف اے کے سربراہ حسین احمد، وش انٹرنیشنل کے سجاد احمد و دیگر ذمہ داران کے علاوہ دروش کے سنیئر پلئیرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین احمد نے اس دوستانہ میچ کے انعقاد کے سلسلے میں تعاؤن کرنے پر وش انٹر نیشنل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وش انٹرنیشنل کے تعاؤن سے ہی چترال میں عالمی معیار کا ایک اسٹیڈئم تعمیر ہو چکا ہے جس کے لئے اہلیان چترال ادارے کے مشکور ہیں۔ حسین احمد نے ڈی ایف اے کے ساتھ تعاؤن کرنے پر آئیڈیل کلب دروش کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ DFAچترال کی طرف سے آئیڈیل کلب کے لئے فٹ بال اور دیگر سامان تحفے میں دئیے گئے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئیڈیل کلب کے صدر کمال عبدالجمیل نے ڈی ایف اے چترال اور وش انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسے درخواست کی کہ کرنل مراد اسٹیڈئم دروش کی تعمیر کے لئے بھی تعاؤن کیا جائے۔