چترال (محکم الدین) کالاش تہوار چوموس کے آخری شب آٹھ جوڑوں نے پسند کی شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے لئے جیون ساتھی چننے والے نوجوانوں میں سے تین کا تعلق بمبوریت سے اور پانچ کا تعلق رمبور ویلی سے ہے۔ جنہوں نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ ان جوڑوں نے چوموس تہوار کے دوران باہمی محبت کی پینگیں بڑھائیں۔ اور جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے رسم کے مطابق تہوار کے آخری شب زندگی کا سفر شروع کر دیا۔ کالاش رسوم کے مطابق اکثر لڑکیاں اپنی مرضی کے ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور اعتماد کی فضا پیدا ہونے کے بعد لڑکے کے ساتھ تہوار کے دنوں بھاگ جاتی ہیں۔ جسے مقامی زبان میں اڑاشنگ کہا جاتا ہے۔ تاہم کئی لڑکیاں والدین کی مرضی پر بھی شادی کرتی ہیں۔ حالیہ چوموس تہوار میں گذشتہ کی نسبت زیادہ جوڑوں نے شادی رچائی ہے۔ اور یہ اس تہوار کا سب سے آخری رسم ہے۔ شادی کرنے والوں میں ناصرالدین کالاش و شاہ فیروز اور قیوم کالاش بمبوریت جبکہ رمبور میں صدام، سوروم خان، راشد، بشیر کالاش اور ایک اور نوجوان سمیت پانچ دُلہے شامل ہیں۔ کالاش اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زادہ اور کالاش قبیلے کے بزرگوں اور لوگوں نے نوجوان جوڑوں کو مبارکباد دی ہے۔ اور اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





