خالد بن ولی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کی گئی۔اعلی حکام کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل) پی ایم ایس آفیسر اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پشاور خالد بن ولی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں گزشتہ دن اداکی گئی۔ جس میں تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریزاور اعلی حکام کے علاوہ سابق ڈپٹی کمشنر چترال شعیب جدون، عبد الاکرم، بشارت احمد و دیگر نے شرکت کی۔ اور آخر میں مرحوم کی روح کیلئے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ اور ساتھ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کیا گیا۔