چترال میں ”برفانی چیتے اور حیاتیاتی تنوع کی نشونما اور بحالی میں عوامی تاثر کی تعمیر کے موضوع پر برفانی چیتے کا عالمی دن انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) برفانی چیتے جیسے نایاب نسل کی تحفظ کے بارے میں آگاہی اور اس کو پہاڑوں میں موجود خطرات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لئے ”عالمی طورپر 23اکتوبرکوبرفانی چیتے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔سنولیپرڈ فاؤنڈیشن (برفانی چیتے کے تحفظ کی تنظیم) عوامی سطح پر اس نایاب نسل کے جانور کی تحفظ اور اس کے بارے میں عوامی تاثرات کی بہتری کے سلسلے پر 2008سے سرگرم عمل ہے۔اس حوالے سے چترال میں ”برفانی چیتے اور حیاتیاتی تنوع کی نشونما اور بحالی میں عوامی تاثر کی تعمیر کے موضوع پر برفانی چیتے کا عالمی دن انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔اس موقع پر آئیڈیل سکول کوغذی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسرے سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔اس پر مسرت موقع کے مہمان خصوصی چترال نیشنل پارک کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر تھے۔تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد سنولیپرڈ فاؤنڈیشن (SLF)کے نیچرل ریسورس منیجمنٹ کے ماہر اعجاز الرحمن نے اس نایاب اور قیمتی نسل کے جانور کی تحفظ کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں حاضرین کو آگاہی دی۔اس کے بعد سوال جواب کی نشست کا اہتمام ہوا جسمیں طلباء اور حاضرین نے نایاب نسل کے جانور اور انسانی زندگی کے احیاء پر جنگلی حیات کی اہمیت کے بارے میں علم کی پیاس بجھائے۔حاضرین کو SLFنے ایک ڈاکو مینٹری بھی دیکھائی جسمیں اُنہوں نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس دن کے موضوع کے حوالے سے طلباء میں ایک تقریری مقابلے کا بھی انعقاد ہوا اور کامیاب طلباء میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے اور سکول کے سرگرم منیجر کلب کو کھیلوں کے سامان بھی دیے گئے۔پروگرام کے آخری سرگرمی میں شفیق اللہ خا ن ریجنل کوآرڈینٹر اور منیجرSLFنے حاضرین کو برفانی چیتے کے تحفظ کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل میں اس حوالے سے مرتب لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کے بارے آگاہی دی۔اُنہوں نے سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء کا اس بامقصد پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔