دروش(نمائندہ چترال میل) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش کے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ملحقہ گنجان آباد علاقے کے مکینوں کو اس وقت شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب ہسپتال کے عملے نے بھاری مقدار میں کچرے کو ہسپتال کے احاطے کے اندر ہی نذر آتش کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے احاطے کے اندربھاری مقدار میں کچرے کو نذرآتش کرنے کے بعد قریبی رہائشی علاقے شدید دھوئیں، تعفن اور بد بو کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے نہ صرف قریبی رہائشی علاقوں میں لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی دھواں پھیل گئی نیز ہسپتال کے اندر مریضوں کو انتہائی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال سے متصل کرنل مراد اسٹیڈئم میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں تماشائی فٹ بال میچ دیکھنے آتے ہیں جو کہ اس صورتحال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مروجہ اصولو ں کو پس پشت ڈالکر بھاری مقدار میں کچرے کو شہری آبادی کے بیچوں بیچ آگ لگادی جو کہ نہ صرف ماحول کو سنگین آلودہ کرنے کا سبب بنا بلکہ اس کی وجہ سے انسانی صحت پر بری اثرات پڑے۔ حالانکہ کسی بھی قسم کے کچرے کو تلف کرنے کے لئے ماحولیاتی ضوابط کے مطابق کاروائی کرنے پر زور دیا جاتا ہے اور آجکل کچرے کو ڈمپ کرنے کے احکامات ہیں مگر محکمہ صحت کے اہلکار ان ہدایات کو پس پشت ڈال کر خود نہ صرف ماحولیاتی مسائل پیدا کر رہے ہیں بلکہ انسانی صحت سے بھی کھیلتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیکر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے نیز مستقبل میں ایسے واقعات کے سد باب کا انتظام کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات