چترال کے میگا پراجیکٹس کو پی ایس ڈی پی سے نکالنا چترال کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوگی۔ ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل)ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی اور ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا اظہار تشکر کیلئے چترالی بازار کا دورہ قصہ خوانی میں میں شاندار استقبال کیا گیا دونوں ممبران اسمبلی نے اسلام آباد بازار(المعروف چترالی بازار)قصہ خوانی پشاور کا تفصیلی دورہ کیا دونوں رہنماؤں پر گل پاشی کی گئی اس موقع پر چترال یو نین کے صدر صادق امین، جنرل سیکرٹری حاجی فضل محمداور شاکر الدین کے علاوہ چترال یو نین کے دیگر عہدیداران اور تاجر برادری کثیر تعداد میں شریک تھی دورہ کے اختتام پر دفتر چترال یونین بازار اسلام آباد پشاورمیں نو منتخب عہدیداران سے مولانا عبدالاکبر چترالی نے حلف لیا دونوں ممبران اسمبلی نے شرکاء سے خطاب میں تمام چترال باشندوں اور بالخصوص چترالی بازار کے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چترال کے حقوق کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اوران کے تمام حقوق کا حتی الامکان تحفظ کریں گے انہوں نے کہا کہ چترال ایک دور افتادہ اور پسماندہ ضلع ہے جہاں بہت زیادہ بیروزگاری ہے چترال کے میگا پرجیکٹس کو پی ایس ڈی پی (PSDP) سے نکالنا یا اس میں کٹوتی کرنا چترال اور اہلیاں چترال کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہو گی انہوں نے ایون، بمبوریت، چترال گرم چشمہ اور تورکہو روڈ پر بلا تاخیر کام کرنے اور جاری کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کاپُر زور مطالبہ کیا انہوں نے دروش چترال روڈ، چترال بونی روڈ اور بونی شندور روڈ کیلئے فوری فنڈز مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ گولین گول سے چترال کو دیے گئے 30 میگا واٹ بجلی ٹرانسمشن لائین نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو رہی ہے وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسمشن لائین اور ٹرانسفارمرز کیلئے بھی فنڈز ریلیز کرے انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کو آمدورفت کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے تاکہ مسافر بلا روک ٹوک سفر جاری رکھ سکیں اور رجسٹریشن کاکام پولیس کے حوالے کیا جائے۔