چترال (نمائندہ چترال میل) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ارندو بارڈ ر کے قریب واقع سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو بم سے اڑانے کی کوشش میں ملوث افراد بہت جلد ہی بے نقاب ہوں گے اور اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی ابتدائی طور پر شناخت ہونے والی ہے جبکہ ایسے افراد کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں ہوگی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے کر دوسروں کے لئے سامان عبرت بنادیں گے۔ ارندو کے متاثرہ مقام کے دورے سے واپسی پر انہوں نے ڈی سی چترال خورشید عالم محسود اور ڈی پی اوفرقان بلال کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کودوبارہ رونما ہونے نہیں دیں گے اور کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ وہ چترال میں تخریبی کاروائی کرکے بچ نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ارندو کے واقعے کا جائزہ لینے کے لئے جنرل افیسر کمانڈنگ ملاکنڈ نے بھی پیر کے دن ارندو کا دورہ کیا اور حالات سے آگہی حاصل کی اور ہدایات جاری کردی۔ انہوں نے کہاکہ ارندو کے واقعے کے حوالے سے بعض نیوز چینلز اور سوشل میڈیا میں غلط قسم کی خبریں پھیلاکر سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اس موقع پرڈی۔ سی چترال نے کہاکہ متاثرہ سکول میں 48گھنٹوں کے اندر اندر کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گے جس کے لئے عارضی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس سکول کی دوبارہ تعمیر بھی بہت جلد شروع ہوگی۔ ڈی پی او فرقان بلال نے ایسے واقعات میں میڈیا کی ذمہ دارانہ کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ خبروں کی صداقت جانچنے کے بعد ہی اسے نشر یا شائع کئے جائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





