(چترال میل رپورٹ)جسٹس قلندر علی خان پشاور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جیل، چترال کا دورہ اور اطیمنان کا اظہار کیا۔ اسد حمید خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال اور ناصر خان سینئر سول جج چترال بھی ہمراہ تھے۔ ریاض احمد سپر نٹنڈنٹ جیل نے جناب جسٹس قلندر علی خان کا جیل پہنچنے پر استقبال کیا۔ اپنی بریفینگ میں سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل چترال میں 164 قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ فی ا لوقت 54 ملزمان مختلف مقدمات میں جوڈٖیشل حوالات میں ہیں۔ جناب جسٹس قلندر علی خان نے جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے قیدیوں سے فرد اًفرداً ملاقات کی اور ان کے مسا ئل دریافت کئے۔ قیدیوں کی طرف سے پیش کیے گئے گزارشات پر بر موقع احکامات جاری کرتے ہوئے جناب جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے متعلقہ حکام کو قیدیوں کو درپیش مسا ئل بروقت حل کرنے کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر جیل ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا۔ ہسپتال میں موجود میڈیسنز اور موجود دیگر سہولیات کا معائنہ کیا گیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چترال نے بتایا کہ سال 2017 ء سے میڈیکل آفیسر کی آسامی خالی ہے۔ جس پر جسٹس قلندر علی خان صاحب نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختو نخواہ فی الفور ڈسٹرکٹ جیل چترال میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے جسٹس قلندر علی خان صا حب نے ڈی پی او چترال کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ جیل سے محرم ا لحرام کے لیے لیئے گئے ریگولر پولیس فی ا لفور واپس ڈسٹرکٹ جیل میں تعینات کی جا ئے۔ جناب جسٹس صاحب نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ہدایت کی کہ خواتین، بچوں اور بزرگ ملزمان کے مقدمات پر ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کرنے کی کو شش کریں۔ اس مو قع پر انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے دور افتادہ علاقے میں سہولیات قیدیوں کو پہنچانا قابل تحسین کا وش ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





