چترال (نمائندہ چترال میل) خیبر پختونخوا بار کو نسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری وقاص احمد ایڈوکیٹ، نے ڈسٹرکٹ بار کے دیگر ممبران شعیب احمد ایڈوکیٹ، تنزیل الرحمن ایڈوکیٹ اور آفتاب حسین ایڈوکیٹ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دورہ چترال کے موقع پر ان کی خدمت میں پیش کردہ عوامی مسائل پر فوری کاروائی کرکے انہوں نے چترالی عوام کے دلوں کو امیدوں سے بھر دیا ہے جوکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مایوسی کے دلدل میں پھس گئے تھے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مزید مطالبہ کیا کہ پسما ندگی سے دوچار چترالی عوام کو فوری طور پر ریلیف پہنچایا جائے کیونکہ متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کی منسوخی اور تاخیر کی خبر سے چترال کے طول وعرض میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے شندور، گرم چشمہ، کالاش ویلیز اور اویرٹو تریچ روڈ وں کو التوا میں ڈالنے، منسٹر ی آف پٹرولیم کی طرف سے چترال، دروش اور ایون میں ایل پی جی ٹینک کے ذریعے گیس کی فراہمی، پیسکو کی طرف سے صارفین بجلی کو بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھیجنے کا سلسلہ ہر ماہ جاری رہنے، دریائے چترال کو ملک کے دیگر حصوں میں دریائے کابل کا نام دینے پر عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں آئی، آرتھوپیڈک، نیورولوجی، سائیکاٹری کے اسپیشلسٹ مقرر نہ کرنے اور ہسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سمیت لیبارٹری کی سہولیات کی عدم موجودگی کے بارے میں وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کوان کے دورہ چترال دوران ڈسٹرکٹ بار روم میں آمد کے موقع پر درخواستیں پیش کی گئیں تھیں۔ چیف جسٹس نے درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو حکم دے دیا ہے کہ 11۔اکتوبر سے پہلے پہلے ان شکایات کے بارے میں اپنے جوابات سپریم کورٹ آف پاکستان کو پیش کریں۔ اس موقع پرموجود سماجی وسیاسی شخصیت سردار محمد خان نے بھی سول سوسائٹی کی طرف سے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر وکلاء اور صحافتی برداری کا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سول سوسائٹی کی طرف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





