سلیکٹیڈ حکومت کو خصوصی ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا ہے قوم مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ مولانا عطاء الرحمٰن صوبائی امیر جے یوآئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) سلیکٹیڈ حکومت کو خصوصی ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا ہے قوم مہنگائی کی وجہ سے* *خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اور حکمران اپنی کامیابی کا جشن منارہی ہے حکومت اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے جمعیت علماء اسلام بلدیاتی اور عام انتخابات کے لئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے دوروزہ دورہ چترال کے دوران بونی اپر چترال اور چترال لویر میں مجالس عمومی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاان اجلاسات سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن،حاجی دانشمند ،مولانا عبدالرحمن انعام میمن مولانا فتح الباری شاہد عالم،فتح ا لرحمن اور دیگر ضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا۔صوبائی قائدین 28 اگست سے 21 ستمبر تک اضلاع کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی قائدین نے کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مغربی تہذیب کو مسلط کرنے،اسلامی قوانین کے خاتمہ،سی پیک منصوبہ کو ختم کرنے،اور ملک کو ائی ایم ایف کے حوالہ کرنے کے مشن میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہزاروں گھروں اور مارکیٹوں کو سیاسی انتقام کے طور مسمار کرکے نہ صرف لوگوں سے چھتیس چھین لی گئی بلکہ عوام سے رزق حلال کا زریعہ بھی چھین لیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام اور سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے کرپشن اور رشوت کا بازار گرم ہے ملازمتیں سرعام فروخت کی جارہی ہے قتل و غارتگری اغواء اور ڈکیتی کا بازار گرم ہے ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی پر سوالیہ نشان اٹھ رہیہیں وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے حوالہ کر دیا گیا عوام حکمرانوں کو بدعائیں دے رہی ہے لیکن حکومت اور اس کے ترجمان اپنی کارکردگی کا جشنِ منارہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جدوجھد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی جماعت کے فیصلے کے مطابق 14 اکتوبر کو مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رح کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں صوبہ بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہونگے۔