چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے بدھ کے روز چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا جن میں اپر چترال ضلعے کی قیام کے لئے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سرفہرست تھا۔ ایم پی اے نے اس ملاقات میں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کے کونے کونے تک بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور پرانے بوسید ہ لائن کی تبدیلی اور مطلوبہ تعداد میں ٹرانسفارمروں کی فراہمی پر بھی زور دیا تاکہ بجلی کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوسکے۔ انہوں نے نہر آتہک پر کام شروع کرنے، بونی تورکھور وڈ پر کام کی رفتار میں سستی، مداک اور نشکو میں پائپ لائن بچھانے کے کام میں تاخیر کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ ایم پی اے نے صحت کے شعبے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت میں توسیع سمیت مختلف یونین کونسلوں میں قائم ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوسرے سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی درخواست کی جبکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو چترال دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے مناسب وقت میں چترال آنے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایم پی اے کویقین دلایاکہ بہت جلد ہی ایس ایم بی آر سمیت دوسرے افسران کا خصوصی اجلاس بلا کر اپر چترال ضلعے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ دوسرے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات