تورکھو روڈ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف تورکھو، نشکو اور تریچ کے عوام نے حکومت کو 30ستمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبر دار کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) تورکھو روڈ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف تورکھو، نشکو اور تریچ کے عوام نے حکومت کو 30ستمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ڈیڈ لائن کے گزرنے کے بعد ان علاقو ں کے ہزاروں لوگ دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔ بدھ کے روز نشکو کے مقام پر تحصیل کو نسل کے رکن محمد سعید خان لال کے زیر صدارت اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل کے ارکان کپٹن (ریٹائرڈ) محمد اکبر شاہ، عطاء الرحمن سمیت حاجی قادر، شیر افضل، سیف الاسلام اور اعظم خان نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ تورکھو روڈ گزشتہ دس سالوں سے زیر تعمیر ہے اور اب بھی حکومت کی طرف سے فنڈکی فراہمی نہ ہونے کی بناپر مزید تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اب کی بار علاقے کے عوام سخت تریں احتجاج پر مجبور ہوں گے اور حکومت کو چاہئے کہ ایسی نوبت نہ آنے دے۔