اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی کا اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں عمائدین اپر چترال کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا جس میں علاقے کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں بونی بازار کے صدر اور کابینہ کی جانب سے ڈی پی او چترال کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنا کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تعارفی سلسلہ شروع ہوا جس میں عمائدین علاقہ نے علاقے کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی، عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرین جاری ہے اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو مزید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جبکہ علاقے میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
ڈی پی او ذوالفقار تنولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کا بحران سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے جس کے حوالے سے میں نے ڈی سی اپر چترال کے ساتھ بھی میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اورسب مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات