بونی (ذاکر زخمی سے) اپر چترال میں عرصے سے بجلی کی ناقابلِ برداشت لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔اس مسلے کو حل کرنے کے سلسلے کئی تحریکِ حقوق کی پیلٹ فارم سے کئی میٹنگ،قرارداد اور اپر چترال کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقد کیے گئے۔ تا ہم اس مسلے کا کوئی حل نکلتا نظر نہیں ارہاہے۔ اس مسلے کو لیکر تحریک تحفظِ حقوق اپر چترال ہر فوروم پر گئی۔ عوامی نمائیندوں سے رابطے کیے گئے مگر سب بے سود ثابت ہوئے۔انجام کار اپر چترال کے سطح پر مشترکہ احتجاجی جلسہ تین 3 فروری 2019 کو بونی میں ہونا قرار پائی ہے۔ اس جلسہ کی تیاری اور انتظامات کے سلسلے تحریک تحفظِ حقوق اپر چترال کی کال پر آج مشاورتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحریک کے قائدیں کے علاوہ تجار یونین وغیرہ نے شرکت کی تلاوتِ کلامِ پاک سے میٹنگ کا آغاز کیا گیا۔سابق وی۔سی نائب ناظم اور نوجوان قیادت پرویز لال میٹنگ کے اعراض مقاصد بیان کی اور حاضرین سے تجاویز طلب کی۔ میٹنگ کی صدارت صدر تجار یونین بونی محمد شفیع نے کی۔ شراکاٗ 3فروری کے جلسہ کو منظم اور موثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کی۔ان کا کہنا تھا ہم نے بیغر احتجاج کے مسلہ کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اس کے لیے ہر وہ راستہ اپنانے کی کوشش کی جس سے مسلے کا حل نکل ائیے۔ انتظامیہ، متعلقہ ادارے اور منتخب نمائیندوں تک اپنی آواز پہنچائی۔لیکن کوئی نتیجہ برامد نہیں ہوئی۔ منتخب نمائیندے بھی ہمارے آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے بعد نتیجہ صفر رہا۔ اس لیے ہم مجبوراً اور مایوسی کی علم میں بذاریعہ احتجاج اپنی آواز بالائی حکام تک پہنچانے کے عرض بھر پور احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ 3فروری کے جلسے میں اپر چترال کے ہر علاقے سے لوگ بھر پور شرکت کرینگے جو لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔اور اس جلسے کی روشنی میں اگے کا لایحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اپنی صدراتی خطاب میں صدر تجار یونین بونی محمد شفیع نے کہا کہ تاجر برادری پہلے عوام ہے پھیر تاجر حالیہ لوڈ شیڈنگ سے تاجر بھی بری طرح متاثر ہو چکی ہے جن جن تاجروں کی وابستگی بجلی سے منسلک ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو ایک وقت کی روٹی دینے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ایک درزی اگر صبح دوکان پر بیٹھتا ہے تو شام کو خالی ہاتھ گھر لوٹتا ہے۔اور تاجر برادری احتجاجی جلسہ کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کریگی۔اجلاس میں تحریک حقوق کے سنئیرنائب صدر رحمت سلام،ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی، شاہ نظار لال، صدر تجار یونین بونی محمد شفیع، پیر جنگِ عظیم،سابق ویلج ناظم سلامت خان،پرنس سلطان الملک،سرفراز علی خان، محمد ناظم وغیرہ شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات