چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پولیس کے ریٹائرڈ افسران انسپکٹر رحیم گل اور سب انسپکٹر سردار ولی خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پی خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ 2014ء میں اوسیاک دروشکے تہرے قتل کیس میں تفتیش کے سلسلے میں ان کے ناکردہ گناہ کی پاداش میں ان کو دی گئی سزا میں ان کو انصاف دلایا جائے جس سے ان عزت کوناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے ساتھ ان کو مالی اور ذہنی نقصان بھی لاحق ہوئی جبکہ اس ہفتے عدالت نے مذکورہ کیس کا فیصلہ بھی سنادیا ہے جس سے ان کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ تمام پانچوں ملزمان کو تین تین بار پھانسی، دس دس لاکھ روپے جرمانے کی کڑی سزا سنائی گئی ہے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقوعہ کے وقت وہ دروش تھانے میں تعینات تھے اور ملزمان اقبال الملک، مقصود الملک، جہانزیب الملک، قیوم خان اور میاں گل جان سے آلات قتل کلاشنکوف، پستول، چھریدار بندوق برامد کئے اور ملزمان نے عدالت کے روبرو اقبال جرم بھی کرلیالیکن مستغیث مقدمہ شمس الملک اپنے وکیل ظفر حیات ایڈوکیٹ کے ذریعے ڈی پی او غلام حسین خان کو ہمارے خلاف درخواست دے دیا جس پر ڈی پی او نے ہمیں ملازمت سے معطل کردیااور محکمانہ کاروائی شروع کردی اور اسی سال ہمارے تین تین سالوں کے انکریمنٹ واپس لینے کی سز اسنادی۔ انہوں نے کہاکہ 12فروری 2015ء کو مقتولیں کی ماں آئی۔جی۔ پی کے سامنے پیش ہونے پر ہمارے خالف دوبارہ انکوائری شروع ہوکر آخر کار مورخہ یکم دسمبر 2015ء کو اے۔ آئی۔جی پولیس محمد آصف نے سابق انکوائری سے اتفاق کرکے ہمارے بحال کردئیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تفتیشی افسران بالکل بے گناہ تھے اور ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی خاطر وکیل ظفر حیات نے مدعی اور ان کے بھائیوں شمس الملک، شوکت الملک، محمود دستگیر، ضیاء الدین وغیر ہ کو اکساکر ہمارے خلاف دو دفعہ انکوائری کرایا جس سے ہمیں نقصان پہنچا اس لئے ان کے خلاف سوموٹو ایکشن لے کر ہمیں انصاف دلایا جائے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



