چترال (نمائندہ چترال میل) جماعت اسلامی پاکستا ن کی یوتھ ونگ جے۔آئی یوتھ کے زیر اہتمام نوجوانوں میں کتب بینی کا ذوق وشوق پیدا کرنے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام احتتام پذیر ہوا جس میں اسلام کی بنیادی ارکان پر لکھی گئی کتاب “خطبات”کے بارے میں معلومات پر مبنی تحریری ٹیسٹ میں نمایان پوزیشن لینے والوں کو نقد انعامات دے دئیے گئے۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سرور الدین ساکنہ اویر کو 50ہزار روپے، دوسری پوزیشن لینے والی سمیعہ ناز کو 30ہزار روپے اور ان کے چھوٹے بھائی طارق جمیل ساکنہ کیسو کو 20ہزار روپے نقد انعامات دے دئیے۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں عبدالواسع کے علاوہ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان، معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، جے۔آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین اور مقابلے میں انعام یافتہ سرور الدین اور دوسرے شامل تھے۔ عبدالواسع نے کتب بینی کو فروع دینے کے لئے انعامی اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جدید دور میں کتب بینی کے ساتھ رشتے کو دوبارہ استوار کرنے اور اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دور کے اکثر الیکٹرانک سہولیات نے اس رشتے کو بڑی حد تک کمزور کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کتب بینی کوفروع دینے کے لئے جے۔ آئی یوتھ کے شروع کردہ مسابقتی سلسلے کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پورے ملک میں ضلعی اور دوسری سطحوں پر اہتمام کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر چترال کا جماعتی نظم مبارک باد کا مستحق ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دوسرے مقرریں نے کہاکہ انسانی زندگی اور معاشرے سے کتاب کو نکال دی جائے تو جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں کے سوا کچھ نہیں رہتا اور کتاب ہی انسان کے بہتریں ساتھی اور علم کے ماخذ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پسماندگی کے باوجود کتب بینی کا رواج اور کتاب سے لوگوں کا پرانا رشتہ ہے جوکہ اس انعامی سلسلے سے مزید مستحکم ہونے کی طرف جارہی ہے۔ مقابلے میں پہلے بیس نمبر پر آنے والوں کو شیلڈ بھی دئیے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات