چترال میں سینکڑوں طلباء طالبات کو چینی زبان سیکھنے کے لئے چین بھیجاجائے گا،واپسی کے بعد زبان سیکھ کرپاکستان اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے/ایم پی اے سردارحسین شاہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت مختلف منصوبہ جات پر عملی کام کا آغاز چترال جلدی شروع کیاجائے گا جن میں چترال شندور روڈ پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں دفتری کاموں میں پیش رفت قابل ذکر ہے۔ اتوار کے روز ریڈیو پاکستان پشاور میں سی پیک کے حوالے سے ایک پروگرام میں انہوں نے کہاکہ شندور روڈ کے علاوہ چترال میں سینکڑوں طلباء طالبات کو چینی زبان سیکھنے کے لئے چین بھیجنا بھی اس میں شامل ہے جوکہ چین سے واپسی کے بعد زبان سیکھ کرپاکستان اور چین کے درمیاں پل کا کردار ادا کریں گے اور دونوں دوست ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ذیادہ قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ان منصوبہ جات سے چترال میں نوجوانوں کو روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔