چترال (نما یندہ چترال میل) یونین کونسل ایون کے عوام نے نو منتخب وفاقی اور صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا کام بلا تاخیر شروع کیا جائے۔ جس کا انوائرنمنٹل اسسمنٹ سمیت دیگر قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ اور علاقے کے لوگ مذکورہ سڑک کی تعمیر کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ کالاش ویلی رمبور، کالاش ویلی بمبوریت، بریر اور ایون کے تمام ناظمین، کونسلز، عمائدین اور سول سوسائٹی کے نمایندگان نے اپنے اخباری بیانات میں اس امر کا اظہار کیا ہے۔ کہ کالاش ویلز سیاحتی مقامات ہیں۔ جہاں پہنچنے کیلئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کوخراب سڑک کے باعث شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اور ان ہی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر سابقہ حکومت نے اس کی تعمیر کیلئے سروے و دیگر قانونی تقاضے سمیت اس کی اپروچ روڈ کیلئے فنڈ بھی ریلیز کئے تھے۔ لیکن حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس خراب سڑک کی وجہ سے پوری دُنیا کے سیاحوں کے سامنے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ اور سیاحت جیسے فائدہ مند صنعت کو بُی طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس لئے اس پر کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ نئی حکومت سے لوگ بہت توقعات رکھتے ہیں۔ اور یہ منصوبہ حکومت اور مقامی عوام دونوں کے مفاد میں ہے۔ علاقائی عمائدین نے کہا۔ کہ اب یہ افواہ گشت کر رہی ہے۔ کہ اس منصوبے کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔ جو کہ علاقے کے لوگوں کیلئے انتہائی مایوسی اور محرومی کی خبر ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم نومنتخب حکومت سے مثبت تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔ اور امید ہے۔ کہ نئی حکومت فوری طور پر اس منصوبے پر کام شروع کرے گا۔ بصورت دیگر ایون اور کالاش ویلیز کے عوام سراپا احتجاج ہوں گے۔ عوامی حلقوں نے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ، سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ اس حوالے سے چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ملاقات کرکے صحیح صورت حال کو وا ضح کریں۔ اور عوامی تشویش سے متعلقہ حکام اور وفاقی حکومت کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس روڈ کے کام میں رکاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور اس کیلئے احتجاج کی نوعیت بالکل مختلف ہو گی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات