چترال ( نمائندہ چترال میل) چترال کے علمی اور سماجی حلقوں نے اس امر کو مایوس کن قرار دیا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال اور یونیورسٹی آف بونیر ایکٹ اسمبلی سے ایک ساتھ منظور ہوا یونیورسٹی آ ف بونیر کے اساتذہ اور طلبہ نے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ محمو د خان اور وزیر اعظم عمران خان کا شکر یہ اداکیا جبکہ یونیورسٹی آف چترال میں بعض شر پسند عنا صر نے عمر ان خان کے ساتھ خدا واسطے کا بیر ہو نے کی وجہ سے بلا وجہ ہڑتال اور احتجاج کے ذریعے بے چینی پیدا کر کے اخبارات اور سوشل میڈیا میں منفی خبروں کو اچھا لنے کا وطیر ہ اختیار کیا مشترکہ بیان میں فضل الدین جوش اور غلام آحمد ساہی نے اس منفی کردار کو بعض عناصر کی احساس کمتری قر ار دیا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سے آنے والے بعض ٹیچر اس خوف میں مبتلا ہیں کہ یو نیورسٹی ایکٹ پاس ہو نے کے بعد وہ سیکشن بورڈ کا سامنا نہیں کر سکینگے اس لئے شور مچا کر پاکستان تحریک انصاف کے عظیم تحفے کی تو ہین کر رہے ہیں ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یو نیورسٹی کے مجاز فورم سیٹ، سنڈ یکیٹ، اکیڈمک کونسل، بورڈ آف ریسرچ ایڈ ایڈوائس سٹیڈیز کی تشکیل عمل میں لاکر وائس چانسلر کی آسامی کو جلد مشتہر کیا جائے تاکہ کنٹر یکٹ ملازمین کی جگہ فیکلٹی میں مستقل اساتذہ کا تقر ر سلیکشن بورڈ کے ذریعے عمل میں لا یا جاسکے سیاسی اور سماجی حلقوں نے چترال یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری پر صو بائی حکو مت، وزیر اعلیٰ محمو د خان اور وزیر اعظم عمران خان کا شکر یہ ادا کیا ہے انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیاکہ یونیورسٹی میں حالات پر امن ہے اور تعلیمی عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے بیان میں شر پسند عناصر کے خلاف ضروری و قانونی کا روائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





