اسلام آباد (نمائندہ چترال میل) کینسر، دل اور گردوں کے مریضوں کو پاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیا جائے۔ان مریضو ں کی طرف سے درخواست ملتے ہی دس، پندرہ دنوں کے اندر اندر علاج کیلئے فنڈز ریلیز کیے جائیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے ھارٹ سرجری اور ھارٹ سرجنز ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر عبد المالک کے استعفیٰ پر اظہار تشویش۔ان خیالا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور مولانا عبد الاکبر چترالی نے اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور کے آج ہونے والے اجلاس میں کیاجسکی صدارت چئیر مین مجاہد علی MNA کر رہے تھے اس موقع پر دیگر ممبران کے علاوہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور انچارج وزیر وزیر اعظم شکایتی سیل علی محمد بھی موجود تھے مولانا عبد الاکبر چترالی کی تجاویز کی تمام ممبران کمیٹی نے تائید کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد نے تجاویز پر فوری کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی دریں اثنا وفاقی وزیر علی محمد نے پندرہ جون اور پندرہ جولائی 2019 کے دوران مولانا چترالی کی طرف سے چترال کے دورہ کی دعوت قبول کی دورہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس موقع پر پولو گراؤنڈ چترال
میں کھلی کچہری کا انعقاد ہو گا اور وفاقی وزیر خطاب بھی کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





