چترال (نما یندہ چترال میل) تحصیل کونسل مستوج کے ممبر اور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سعید خان لال نے چترال پولیس کے سینئر افیسر سلطان بیگ کی حادثاتی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے اسے پولیس فورس کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ سلطان بیگ جیسے باصلاحیت، باہمت، حاضر دماغی کے دولت سے مالامال سپاہی بہت ہی کم پیدا ہوں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ڈی پی ا و کی حیثیت سے وہ سلطان بیگ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی ایماندار ی سے متاثر ہیں اور وہ دوسرے پولیس افسران کو ان کی مثالیں دیا کرتے تھے اور انہیں جو بھی اسپیشل ٹاسک سونپ دیا جاتا، کبھی بھی انہوں نے محکمے کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے سلطان بیگ کے روح کی ایصال ثواب اور پسماندگا ن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال