چترال (نمائندہ چترال میل)چترال میں یوم دفاع پاکستان اور یوم شہداء انتہائی جوش وخروش اور عقیدت سے منایا گیا اور ضلع بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئے جس میں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ اس وطن کو جب بھی قربانی کی ضرورت پڑی تو وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ ضلع چترال میں یوم دفاع کے سلسلے کی سب سے بڑی تقریب پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے زیر اہتمام سکاوٹس گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں چترال سکاوٹس اور پولیس کے علاوہ سکاوٹس سکول کے طلباء کا چاق وچوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مقامی سکولوں کے طلباء وطالبات نے تقریروں، خاکوں اور ملی نغموں کے ذریعے اس دن کی اہمیت اجاگر کی۔ قومی پرچم تھامے ہوئے پیراگلائیڈر ز نے فری فال کا مظاہرہ کیا اور پولو میچ سے بھی پروگرام میں رنگارنگی پیدا ہوئی۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین مہمان خصوصی تھے جس نے چترال سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے شہیدوں کے ورثاء میں سوینئر اور تخائف تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بھی موجود تھے۔ کرنل معین الدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ 6ستمبر تجدید عہد کا دن ہے اور ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم انڈیا کی عددی برتری سے کسی طور پر خائف نہیں اور ہم آج بھی اسی جذبے سے سرشار ہیں جس جذبے سے ہم ان کے ناپاک ارادے خاک میں ملادئیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے شہیدوں کو اس دن خصوصی طور پر یا د رکھنا ہے جنہوں نے اپناآج ہمارے کل پر قربان کردی اور بہادری وجرات کی ایک داستان رقم کی جوکہ رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ اس موقع پر پاک آرمی، چترال سکاوٹس اور پولیس فورس کی طرف سے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں مختلف ہتھیار اور اوزار نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جن میں عوام نے نہایت دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ بعدازان ٹاؤن ہال میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات