صوبہ بھر کے تقریباً 75 ہزار سرکاری ملازمین کے سکیلوں کو اپ گریڈ اور ساڑھے چار ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کرکے سرکاری ملازمین سے کئے گئے وعدے ایفا کر دئے۔ وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تقریباً 75 ہزار سرکاری ملازمین کے سکیلوں کو اپ گریڈ اور ساڑھے چار ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کرکے سرکاری ملازمین سے کئے گئے وعدے ایفا کر دئے اب سرکاری ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں اور اپنی فرائض کو دلی جذبے اور احسن طریقے سے ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں سرکاری ملازمین کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا جس نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اپگریڈیشن کے حقدار 75 ہزار سے زائد ملازمین کو اپ گریڈ کرکے انکا دیرینہ مسئلہ حل کردیا جو عرصہ دراز سے اپ گریڈیشن سے محروم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی بھی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت کا ایسا کارنامہ ہے جسکی گزشتہ ادوار میں کہیں بھی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت نے ملازم دوستی کا واضح ثبوت دیا اب یہ سرکاری ملازمین کا فرض ہے کہ وہ حکومت کیساتھ اس صوبے کی خدمت میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہماری حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات دی ہیں اور ہزاروں کی تعدا میں سرکاری ملازمین کو اپ گریڈکیا گیا ہے۔