تمام عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی پر پابندی لگائے گئی۔ جنرل ہیلتھ سروس کے پی کے

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)تمباکو نوشی کے امتناع اور تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کے تحفظ کے آرڈی نینس 2002 اور تمام عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی پر پابندی لگائے جانے کے پیش نظر ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز‘ سرکاری گاڑیوں میں اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں اور ذیلی دفاتر کی حدود کے اندر بھی تمباکونوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مذکورہ بالا قانون کی دفعہ 11 اور 12 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ سیکشن 5 ‘ 6 یا 10 کے مندرجات کی خلاف ورزی کے مرتکب کسی بھی فرد کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی جبکہ دوسری بار اور بعد ازاں خلاف ورزی کی صورت میں ایک ہزار روپے سے کم نہیں ہوگی اور ایک لاکھ روپے تک بھی ہوسکتی ہے۔ اس امر کا اعلان ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔