دروش(نمائندہ چترال میل) معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں پورے قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ملک کی سلامتی کے حوالے سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ ایک اخباری بیان کے ذریعے اپنے پیغام میں انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ اس سال افواج پاکستان کی طرف سے یوم دفاع اور یوم شہداء کو ایک ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوری قوم یوم دفاع کے موقع پر اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ دفاع وطن کے سلسلے میں فوج اور عوام ایک ساتھ سینہ سپر ہیں اور شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو رائیگان جانے نہیں دیا جائیگا۔ قاری جمال عبدالناصر نے کہا ملک کے بیس کروڑ عوام آج کے دن پوری دنیا کو اور بالخصوص پاکستان اور اسلام کے دشمنوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستا ن کے عوام اپنے ملکی کی سلامتی اور دفاع کے لئے مکمل طور پر متحد ہیں۔ انہوں نے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی عظمت کو سلام پیش کیا اور تمام غازیان پاکستان کو ملک کا سرمایہ افتخار قرارد یتے انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





