چترال(بشیر حسین آزاد) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے ون کے لئے نامزد امیدوارشہزادہ افتخار الدین سے مشاورت کے بعد PK1 کے نامزد امیدوار اور معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے چترال کے صارف عدالت میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کے وساطت سے مقدمہ دائر کیا ہے جس میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو،سیکرٹری پاؤر اینڈ انرجی پیڈو،چیئرمین واپڈالاہور،ریذیڈنٹ انجینئر پیڈو،سی ای او پیڈو کے پی کے اور ایس ڈی او پیسکو چترال کو فریق مقدمہ بنایا گیا ہے۔اور موقف اختیارکیا ہے کہ چترال میں گولین گول بجلی گھر میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے کے باوجود چترال خصوصاً اپر چترال میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جوکہ غیر قانونی اور بجلی صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔صارف عدالت کے جج جسٹس عاقل عاجز25جون کو مقدمے کی سماعت کریگا۔درین اثناء مقدمہ دائر ہونے اور مدعاعالیہم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد اپر چترال میں لوڈشیڈنگ میں بہتری کی خبر سوشل میڈیا میں وایریل ہوئی ہے۔اور اس اقدام کو خوش آئیند قراردیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات